: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ:۹؍اپریل (اعتماد نیوز)ناندیڑ ضلع کے دو مختلف مقامات پر پانی میں
ڈوبنے سے خاتون اور ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی ۔ پولس اطلاع کے مطابق
حدگاؤں تعلقہ کے برڈ شیواڑا گاؤں کی رہنے والی پشپا یمکورے (۳۵سال ) یہ
خاتون صبح کے وقت اپنے مکان سے کھیت جانے کیلئے نکلی تھی مگر اس کی نعش
سبھاش مسکے نامی کسان کے کھیت کے کنویں سے برآمد ہوئی ہے ۔ صاحب راؤ
یمکورے
کی اطلاع پر مناٹھا پولس اسٹیشن میں فی الحال حادثاتی موت کا کیس رجسٹر
کیا گیا ہے ۔ اُسی طرح ناندیڑ شہر سے قریب کاڑیشور علاقہ میں ایک ۶۰؍سالہ
ضعیف شخص کی نعش گوداوری ندی کے کنارے برآمد ہوئی ۔ اس شخص کی شناخت سدا
شیو شندے ساکن نائے گاؤں کے طورپر ہوئی ہے ۔ صاحب راؤ شندے کی اطلاع پر
سڈکو پولس اسٹیشن میں فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔